LIVE

ڈگری غیر تسلیم شدہ ہونے کے باوجود نعیم الرحمان کی گریڈ 20 کے عہدے پر تقرری

ایاز اکبر یوسف زئی
June 16, 2022
 

نعیم الرحمان کی ایک سیاسی شخصیت کی سفارش پر گریڈ 20 کے عہدے پر تقرری کی گئی ہے، ذرائع— فوٹو: فائل

ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ نعیم الرحمان کی گریڈ 20کے عہدے پر تقرری کردی گئی تاہم ان کی ڈگری ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) غیر تسلیم شدہ قرار دے چکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نعیم الرحمان کی ایک سیاسی شخصیت کی سفارش پر گریڈ 20 کے عہدے  پر  تقرری کی گئی  ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ورکرز ویلفیئر فنڈ نعیم الرحمان کی ڈگری ایچ ای سی غیر تسلیم شدہ قرار  دے چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعیم الرحمان کو  وزارت سمندر  پار پاکستانیز کے ادارے ورکرز  ویلفیئر بورڈ کاسیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔