LIVE

دعا زہرا کے والد نے اپنی روتی ہوئی ویڈیو سامنے آنے پر کیا کہا؟

ویب ڈیسک
June 21, 2022
 

عدالت میں حاضری کے موقع پر مہدی علی کاظمی کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے/ فوٹو سوشل میڈیا 

گزشتہ روز فادرز ڈے کے موقع پر روتی ہوئی وائرل ویڈیو سے متعلق دعا زہرا کے والد مہدی علی کاظمی نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

عدالت آمد کے موقع پر مہدی علی کاظمی کا ایک ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے۔

صحافیوں نے گفتگو کرتے ہوئے مہدی کاظمی سے وائرل ویڈیو سے متعلق سوالات کیے جس کےجواب میں انہوں نے کہا کہ کل چونکہ فادرز ڈے تھا اور میں ایک انسان بھی تو ہوں تو وہ میرے لیے جذباتی لمحات تھے۔

انہوں نے کہاکہ عدالت میں اپنی بیٹی اور پاکستان کو درپیش ایک مسئلے کی فائٹ کے لیے آتا ہوں تو لہٰذا سب مجھے یہاں ایسے ہی دیکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز فادرز ڈے کے روز  مہدی کاظمی کی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔