فادرز ڈے: دعا زہرا کے والدکی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے ویڈیو وائرل

گزشتہ روز فادرز ڈے کی مناسبت سے  والد کو تحائف اور وش کیے جانے سے متعلق مختلف ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں جب کہ اس دوران دعا زہراکے والد مہدی کاظمی کی بیٹی کی یاد میں روتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دعا کے والد کو صوفے پر لیٹے روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مہدی کاظمی کی دلجوئی کے لیے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دعا زہرا اور ان کے والدین کی ملاقات کے لیے دعاگو ہیں۔ 

اسکرین گریب
اسکرین گریب

دوسری جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی مہدی کاظمی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں فادرز ڈے وش کیا اور انہیں بہترین والد کہتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ 8 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی تھی۔


مزید خبریں :