LIVE

امریکا نے روس یوکرین جنگ میں اپنے دوسرے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ویب ڈیسک
June 21, 2022
 

فوٹو:فائل

روس اور  یوکرین  کے درمیان رواں سال فروری میں شروع ہونے والی جنگ میں دوسرا امریکی شہری مارا گیا۔

امریکا نے یوکرین میں اپنے دوسرے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 52 سالہ اسٹیفن زیبیلسکی یوکرین میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ زیبیلسکی 15 مئی کو یوکرین کے گاؤں دوروز نیانک میں لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک مرتبہ پھر امریکی شہریوں کو یوکرین کا سفر نہ کرنے اور یوکرین میں موجود امریکی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپریل میں ایک 22 سالہ امریکی یوکرین میں جنگ میں مارا گیا تھا۔