LIVE

امریکا میں مہنگائی، جوبائیڈن کا چینی ہم منصب سے رابطے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
June 22, 2022
 

امریکی صدرچینی مصنوعات پر عائد 25فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہے ہیں: رپورٹ/ فائل فوٹو

امریکی صدر  جو بائیڈن نے ملک میں مہنگائی کم کر نے کے لیے چینی مصنوعات پر عائد ٹیرف ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایک بیان میں جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی چین کے صدر سے بات کریں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کو 40 سال کی تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی صدرچینی مصنوعات پر عائد 25فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہے ہیں جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عائد کیا تھا تاہم  اگر ٹیرف کی تجدید نا کی گئی تویہ جولائی میں ختم ہوجائےگا۔