LIVE

عامر خان کی تیز بارش میں بیٹے کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
June 22, 2022
 

انسٹاگرام پر عامر خان پراڈکشن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے/ اسکرین گریب

بالی وڈ اسٹار عامر خان کی بیٹے کے ہمراہ بارش میں فٹبال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر عامر خان پراڈکشن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں بیٹے آزاد کے ہمراہ تیز بارش میں فٹبال کھیلتے دیکھاگیا۔

ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عامر  خان بیٹے کے ساتھ کہاں فٹبال کھیل رہے ہیں لیکن ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ اداکار اپنی بلڈنگ کے کمپاؤنڈ میں ہی تیز بارش کے دوران فٹبال کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھاتھا کہ تیز بارش اور بہت زیادہ تفریح ، عامر خان اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن انجوائے کرتے ہوئے۔