LIVE

چین نے معاہدے پر دستخط کردیے، 2.3 ارب ڈالر چند دنوں میں مل جائیں گے، وزیر خزانہ

ویب ڈیسک
June 22, 2022
 

چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3 ارب ڈالر قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے ، پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے، مفتاح— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ چینی کنسورشیم آف بینکس نے 2.3  ارب ڈالر  قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرض کی سہولت کے معاہدے پر گزشتہ روز دستخط کیے گئے تھے۔

وزیر خزانہ کے مطابق معاہدے کے تحت چند دنوں میں رقم پاکستان کو موصول ہوجائے گی،  سہولت فراہم کرنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔