LIVE

کراچی: بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے موٹرسائیکلیں گرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
June 23, 2022
 

کراچی میں گزشتہ روز مون سون بارش کے دوران شہر  میں موٹرسائیکلیں سلپ  ہونے کے کئی واقعات پیش آئے۔

کراچی میں بارش کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوگیا اور اسی دوران موٹرسائیکلیں پھسلنے کے کئی واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی بھی ہوئے۔

 اسی دوران کراچی کے ایک پل پر ایک کے بعد ایک موٹر سائیکل کے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں موٹر سائیکلوں کو تیز طوفانی بارش میں توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث گرتے دیکھا گیا۔جب کہ اس دوران قریب کھڑے شہریوں  نے گرنے والوں کی مدد کی۔