LIVE

منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے کی عدالتی رائے واپس لی جائے: سپریم کورٹ میں درخواست

مریم نواز
June 23, 2022
 

سپریم کورٹ کی منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلاف آئین اور آئین میں مداخلت کے مترادف ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن— فوٹو: فائل

 آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے  سپریم کورٹ بار نے درخواست دائر کر دی۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منحرف رکن اسمبلی کا ووٹ شمار نہ کرنے کی عدالتی رائے واپس لی جائے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے آرٹیکل 63 اے سے متعلق عدالتی رائے پر نظر ثانی اپیل دائر کی ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے، سپریم کورٹ کی منحرف رکن کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلاف آئین اور آئین میں مداخلت کے مترادف ہے، آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔

سپریم کورٹ بار کی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔