LIVE

عمران فیٹف کی طرح آئی ایم ایف کا بھی کریڈٹ لیں اور اس معاہدے پر معافی مانگیں،خرم دستگیر

ویب ڈیسک
June 24, 2022
 

فوٹو:فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر فیٹف کا کریڈٹ لیتے ہیں تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا بھی کریڈٹ لیں اور اس معاہدے پر قوم سے معافی مانگیں۔

 خرم دستگیر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ  ہم آئینی طریقے سے حکومت میں آئے ہیں ، آر ٹی ایس بٹھا کر نہیں آئے۔

 انہوں نے کہا کہ چینی قرضے کے وعدے کے باعث ڈالر کی قیمت کم ہوئی ، اب مزید کم ہوگی۔

 خرم دستگیر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم  فیٹف کی طرح آئی ایم ایف کا بھی کریڈٹ لیں اور اس معاہدے پر معافی مانگیں۔