LIVE

رانا ثنا کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردجرم آج بھی عائد نہ ہوسکی

ویب ڈیسک
June 25, 2022
 

لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت کی— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہو گئی، عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیش رفت کےملتوی کر دی۔

لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےخلاف منشیات برآمدگی کیس پر سماعت کی۔

رانا ثنا اللہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کر لی۔

کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی کو ہوگی۔