LIVE

لاہور: نشے کے عادی افراد کو جیلوں کے بجائے اسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع

ویب ڈیسک
June 25, 2022
 

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا ہے شہر سے نشے کے عادی افراد کو اٹھا کر جیلوں کے بجائے اسپتالوں میں بھجوانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے— فوٹو: فائل

لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا ہے شہر سے نشے کے عادی افراد کو اٹھا کر جیلوں کے بجائے اسپتالوں میں بھجوانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مختلف مقامات سے درجنوں ایسے افراد کو  پی آئی ایم ایچ  بھجوا دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری صحت کی منظوری کے بعد نشے کے عادی افراد کو دیگر اسپتالوں میں بھی بھجوایا جائے گا، نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کا کام شروع کیا ہے۔