LIVE

حمزہ شہباز کی حمایت سے متعلق چوہدری شجاعت حسین کا مؤقف سامنے آگیا

ویب ڈیسک
June 28, 2022
 

صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چوہدری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چوہدری پرویزالہٰی کو ووٹ دیں گے، سربراہ ق لیگ— فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتا ہوں۔

چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چوہدری پرویزالہٰی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چوہدری پرویزالہٰی کو ووٹ دیں گے، افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، ق لیگ کے ارکان چوہدری پرویزالہٰی کی حمایت کریں گے، میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے۔