LIVE

کراچی اور حیدرآباد میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی/ فائل فوٹو

یکم سے 5 جولائی تک کراچی،  حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کردی جس میں 3سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈ نگ کا خطرہ ظاہر  کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہناہےکہ انتظامیہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے، نکاس آب   کے لیے مشینیں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ضروت مند افراد کی مدد کے لیے ایمرجنسی ہیلپ لائن، اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے جنریٹر اور دیگر انتظامات کیے جائیں۔

پی ڈی ایم اے نے ماہی گیروں کو 3 سے  5  جولائی تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔