LIVE

9 مئی واقعے کیخلاف پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں منظور

ویب ڈیسک
May 09, 2024
 

9 مئی واقعے کے خلاف پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9 مئی کو شرپسند عناصر اور ایک جماعت کی سازش قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کے خلاف کارروائی کی مذمتی قرار داد منظور کی۔

پنجاب اسمبلی میں 9 مئی واقعے کے خلاف قرارداد کے خلاف اپوزیشن ارکان نےہنگامہ آرائی کی  اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیا۔

اپوزیشن رکن رانا شہباز کی جانب سے ایوان میں ویڈیو بنانے پر حکومتی ارکان برہم ہوئے ، حکومتی بینچز سے خواتین نے بھی شور شرابا کیا اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس کے علاوہ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر سندھ اسمبلی میں ایک متفقہ مذمتی قرارداد منظور کی گئی جس میں ایک برس پہلے ہونے والے اس واقعے کو ملک کے خلاف گہری سازش قرار دیا گیا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے 9 مئی واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کرا دی۔