LIVE

امریکا: لاوارث ٹرک سے برآمد 50 لاشوں کی شناخت کرلی گئی

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

ٹرک میں موجود انتہائی بیمار 16 کو افراداسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ 3افرادزیرحراست ہیں: خبر ایجنسی/ فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک سے برآمد 50 لاشوں کی شناخت کرلی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے شہر سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے برآمد 50 لاشوں  میں سےزیادہ ترافرادکا  تعلق میکسیکو  اور وسطی امریکا سے ہے۔

خبرایجنسی کا بتانا ہے کہ  ٹرک میں موجود انتہائی  بیمار 16 کو افراداسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ  3افرادزیرحراست ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز  انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے   50 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں  جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ وہ مہاجرین تھے۔

اہلکار کے مطابق وہ افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار تھے اور گرمی کے باعث نڈھال تھے، ان کے جسم بھی آگ کی طرح گرم تھے۔