LIVE

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

ایم پی اے سعید آفریدی کے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہوا ہے— فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرادیا ہے۔

اس حوالے سےسعید آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا۔

ایم پی اے سعید آفریدی کے استعفے پر عمران خان زندہ باد بھی لکھا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش استعفے کا عکس