LIVE

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کے سوال پر رمیز راجہ چِڑ گئے

عتیق الرحمٰن
June 29, 2022
 

صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کیا وہ اسٹمپ پیپر پر لکھ کر دیں کہ وہ کہیں نہیں جارہے— فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے کے سوال پر رمیز راجہ چِڑ گئے۔

صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کیا اسٹمپ پیپر  پر لکھ کر دیں کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد پی سی بی میں تبدیلی روایت رہی ہے لیکن ایسا کوئی قانون نہیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اتنے پنگے لے لیے ہیں کہ میری کمنٹری توگئی۔

انہوں نے کہاکہ میرے جانے کی بار بار ہیڈ لائنز  بنائی جاتی ہیں، کرکٹ فاؤنڈیشن پر بات نہیں کی جاتی سب کی توجہ اس پر ہے کہ عمران خان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں، چیئرمین کی چھٹی ہو رہی ہے یا نہیں۔