LIVE

ججوں کے پلاٹس کے حوالے سے فواد چوہدری نے غلط بات کی ہے: پی ٹی آئی وکیل احمد اویس

ویب ڈیسک
June 29, 2022
 

شاہ محمود قریشی نے درست کہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے: احمد اویس کی کیپیٹل ٹاک میں گفتگو— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس نے کہا ہے کہ ججوں کے پلاٹس کے حوالے سے فواد چوہدری نے غلط بات کی ہے اور عمران خان نے کبھی ایسی بات نہیں کی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کے بیان پر تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے درست کہا کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ق کامل علی آغا کا پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہ محمود کے خلاف سازش میں علیم خان کا ہاتھ تھا کیونکہ علیم خان خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے۔