LIVE

کائیلی کی اسٹوری کاپی کرنے کے بعد تنقید پر منال کا ردعمل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
June 30, 2022
 

منال خان نے کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا/فوٹوفائل

اداکارہ منال خان ہالی وڈ ماڈل کائیلی جینر کی انسٹا اسٹوری کاپی کرنے کے بعد کڑی تنقید کی زد میں ہیں جس کے بعد اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مضحکہ خیز ردعمل کا سامنا رہا۔

کچھ روز قبل منال خان نے امریکی سوشل میڈیا اسٹاراور ماڈل کائیلی جینر کے ناشتے کی تصویر کا اسکرین شاٹ لے کر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لگایا جس کے بعد منال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں اور صارفین نے ان پر خوب میمز بنائیں۔

اسکرین گریب

گزشتہ روز منال خان نے ایک اور اسٹوری لگائی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پنٹریسٹ سے لی گئی ہے۔

اسکرین گریب

تاہم اب اس حوالے سے انسٹااسٹوری کے ذریعے منال خان نے ناقدین کو جواب دیا  جس میں انہوں نے  اسٹوری پر درج  کیا کہ’یہ میرا انسٹاگرام ہے میں اس پر جو چاہوں وہ پوسٹ کروں  اور یہ میری زندگی ہے جیسے چاہوں ویسے جیوں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس پنٹریسٹ سمیت اور بھی بہت ساری ایپس ہیں اور مجھے ایسی تصاویر پسند ہیں جنہیں میں پوسٹ کرتی رہوں گی۔