LIVE

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک
July 01, 2022
 

گیلریز میں بھی کوئی مہمان نہیں آ سکے گا تاہم صحافیوں کومیڈیا گیلری سے کوریج کی اجازت ہوگی/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا جس کے مطابق اسمبلی کے 40 ویں اجلاس کی اگلی  نشست وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ہوگی۔

پنجاب اسمبلی  کا اجلاس سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں اسٹاف اور اراکین کے مہمانوں پر پابندی ہوگی۔

گیلریز میں بھی کوئی مہمان نہیں آسکے گا تاہم صحافیوں کومیڈیا گیلری سے کوریج کی اجازت ہوگی۔