LIVE

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات

ایاز اکبر یوسف زئی
July 01, 2022
 

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملک موجودہ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات  ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی موجودہ اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذررائع کا بتانا ہےکہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو ہوئی۔