LIVE

جنوبی وزیرستان:دہشتگردوں کی پولیس پر فائرنگ،سی ٹی ڈی کا افسر شہید

ویب ڈیسک
July 02, 2022
 

فوٹو:فائل

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی پولیس پر فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا افسر شہید ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے  تھانہ اعظم ورسک کے قریب  دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کا افسر شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گردہلاک ہوا جبکہ ایک زخمی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔