LIVE

چیونٹوں کی سونے کی چین چرانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
July 02, 2022
 

سونے کی چین کا بوجھ اٹھائے چیونٹوں کے اس قافلے کو عین موقع پر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا/ اسکرین گریب

آپ نے آج تک بندروں کو چیزیں چراتے اور لے کر بھاگتے دیکھا ہوگا لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں چیونٹے سونے کی چین لے کر فرار ہورہے ہیں۔

سونے کی چین کا بوجھ اٹھائے چیونٹوں کے اس قافلے کو عین موقع پر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جس کے بعد یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو انڈین فاریسٹ سروس کے ملازم سوسانتا نندا کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ سونے کے چھوٹے اسمگلر، آئی پی سی کے کس سیکشن کے تحت انہیں پکڑا جاسکتا ہے؟