LIVE

کراچی والوں کیلئے بجلی 9 روپے سے زائد مہنگی کرنے کی تیاری

ویب ڈیسک
July 04, 2022
 

کے الیکٹرک نےمئی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپراکو درخواست جمع کرائی تھی/ فائل فوٹو

کے الیکٹرک نے کراچی والوں کے لیے بجلی 9 روپے سے زائد مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نےایف سی اےکی مد میں 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی،  ڈیٹاکی جانچ کے مطابق ایف سی اےکی مد میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔

اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل اپریل کاایف سی اے 5 روپے27 پیسے چارج کیا گیا تھا جو ایک ماہ کے لیے تھا، مئی کا ایف سی اے اپریل کی نسبت 4 روپے 15 پیسےزیادہ چارج کیا جائے گا تاہم اس کا اطلاق بھی صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق اتھارٹی ڈیٹاکی مزید جانچ کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔