LIVE

کراچی: وائرل ویڈیو میں کمسن بیٹے پر تشدد کرنے والا باپ گرفتار

ویب ڈیسک
July 06, 2022
 

ملزم نے نیند سے بیدار کرنے پر8 سالہ بیٹے پر تشدد کیا تھا، والدہ — فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بچے پر تشدد میں ملوث باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم اپنے 8 سالہ بیٹے پر تشدد کرتے ہوئے نظر  آ رہا تھا۔

ملزم نے نیند سے بیدار کرنے پر 8 سالہ  بیٹے پر تشدد کیا تھا جس کے بعد بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کراچی میں باپ کے کمسن بیٹے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو  وائرل ہونے کے بعد پولیس نے حرکت میں آکر  8 سالہ اسد کو تلاش کر لیا تھا تاہم بچے پر تشدد کرنے والا شخص فرار ہو گیا تھا جسے اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بچے کی والدہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم نے اتوار کے روز کام سے واپسی پر شور مچا کر نیند سے بیدار کرنے پر 8 سالہ  بیٹے پر تشدد کیا جس پر انہوں نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد کے نشے کا عادی ہونے یا بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والی باتیں درست نہیں ہیں۔