06 جولائی ، 2022
کراچی میں باپ کے کمسن بیٹے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے 8 سال کے اسد کو تلاش کر لیا تاہم بچے کا باپ فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے بچے کے والد کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ شوہر کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اتوار کو کام سے واپسی پر شور مچانے پر بیٹے پر تشد دکیا۔
جھگڑے کے بعد باپ نے بیٹے کو بری طرح پیٹنا شروع کردیا جس پر بیوی نے ویڈیو بناکر وائرل کردی۔
پولیس کا کہناہے کہ بچے کے والد کا نشے کا عادی ہونا یا بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کی باتیں درست نہیں۔