LIVE

ناظم جوکھیو کیس، پی پی رکن اسمبلی جام عبدالکریم سمیت 10 ملزمان کے نام چالان سے خارج

امین انور
July 16, 2022
 

پولیس نے جام کریم، جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام چالان سے خارج کرنے کی سفارش کی تھی— فوٹو:فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیرکراچی نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت 10 ملزمان کے نام چالان سے خارج کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس چالان پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کیس چلے گا۔

پولیس نے جام کریم، جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام چالان سے خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔

خیال رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں قتل کردیا گیا تھا اور واقعے کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔