LIVE

بھارت میں چار ماہ بعد ایک دن میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک
July 17, 2022
 

فوٹو:فائل

 بھارت میں چار ماہ بعد ایک دن میں کورونا کے 20 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20  ہزار 528 نئے کیسز اور 49اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں 18 ماہ میں کورونا ویکسین کی 2 ارب خوراکیں لگائی جا چکی ہیں، اتنے کم وقت میں 2 ارب خوراکیں لگا کر بھارت نے دنیا میں اپنی الگ پہچان بنا لی ہے۔

اس  کے علاوہ بالغ افراد کو کورونا کے بوسٹر شاٹس دینے کا عمل جاری ہے۔