LIVE

پاکستان: کورونا سے مزید 7 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
July 20, 2022
 

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی__فوٹو فائل

پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ مثبت آنے کی شرح 2.78 رہی۔

اس کے علاوہ ملک میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 592 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق وائرس سے مزید 7 مریض انتقال کر  گئے جب کہ اب بھی 174 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔