LIVE

پنجاب بھر میں جان بچانے والی ادویات نایاب

ویب ڈیسک
July 24, 2022
 

نہ مرگی اورڈپریشن کی دوائیں مل رہی ہیں اور نہ ہی خون پتلا اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب ہیں: شہری__فوٹو فائل

لاہور سمیت پنجاب بھر  میں بخار سے بچاؤ کی گولی کی قلت برقرار  ہے اور  جان بچانے والی دوائیں بھی نایاب ہو گئیں۔

کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے بعد بازار سے بخار کی گولی ملنا مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ مرگی اور ڈپریشن  کی دوائیں مل رہی ہیں اور  نہ ہی خون پتلا اور جان بچانے والی دوائیں دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ملک میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کا وزیراعظم نے نوٹس بھی لیا تھا۔