LIVE

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3فیصد ، 2 مریض انتقال کرگئے

ویب ڈیسک
July 25, 2022
 

پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 338 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 582 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی: قومی ادارہ برائے صحت/فوٹوبشکریہ رائٹرز

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 19 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 582 افراد میں کورونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کے  2   مریض انتقال کرگئے جب کہ 178 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔