LIVE

راکھی ساونت نے صحافی پر مکے برسادیے

ویب ڈیسک
July 25, 2022
 

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں نئے بوائے فرینڈ اور ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے گفتگو کے دوران صحافی پر مکے برسادیے۔

سوشل میڈیا پر راکھی کی ایک ویڈیو وائرل  ہورہی ہے جس میں انہیں نئے بوائے فرینڈ اور ایک خاتون کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اسی دوران صحافی راکھی کے ساتھ کھڑی خاتون سے ان کے بریک  اپ سے متعلق سوال کرتا ہے جس پر راکھی بھرے مجمع میں صحافی پر لاتوں اور مکوں سے حملہ کردیتی ہیں۔

بعد ازاں صحافی کو ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا جب کہ دوسری جانب راکھی بھی مسکراتی ہوئی پیچھے ہٹ گئیں۔