LIVE

منافق عمران پاکستان کو غاروں کے زمانے میں لےکر جا رہا ہے: جواد احمد

ویب ڈیسک
July 27, 2022
 

جودیوارپرلکھاگیاہےافسوس کہ وہ ابھی بھی کوئی پڑھ نہیں پارہا: گلوکار__فوٹو فائل

معروف گلوکار  اور سیاستدان جواد احمد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

جواد احمد نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ 'اب ملک سیاسی جماعتوں کو نہیں بلکہ عدلیہ اور  اسٹیبلشمنٹ کو مل کر چلاناچاہیے؟'

گلوکار نے لکھا 'جو دیوارپر لکھاگیاہے افسوس کہ وہ ابھی بھی کوئی پڑھ نہیں پا رہا'۔

انہوں نے  سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا 'عمران خان جیسے عفریت کو جیسے اس ملک پر مسلط کیاگیا ہے، وہ میرے جیسا محب الوطن و انسانیت برداشت نہیں کرپا رہا۔'

جواد احمد نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا 'منافق عمران پاکستان کو غاروں کے زمانے میں لےکرجا رہاہے'۔