پاکستان
Time 27 جولائی ، 2022

سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار

فوٹو : سوشل میڈیا
فوٹو : سوشل میڈیا

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دیا۔

 چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ درست نہیں، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ کا فیصلہ قدرے تاخیر سے سنایا گیا اور اس دوران سوشل میڈیا پر خوب میمز بنیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کے دوران سوتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی۔

یہ تصویر  پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے  شیئر کی جس میں وہ سو رہے ہیں۔ صارفین نے اس تصویر پر ڈھیروں میمز بھی بنائیں۔

اس کے علاوہ بھی صارفین نے فیصلہ آنے کے بعد دل کھول کر میمز بنائیں جو وائرل ہوئیں۔

کچھ دیگر میمز ملاحظہ کریں:



مزید خبریں :