LIVE

آئندہ ماہ عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان

خالد مصطفیٰ
July 29, 2022
 

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا تخمینہ اوپر کی جانب صرف اس وجہ سے لگایا گیا ہے کہ شرح مبادلہ ڈانوا ڈول ہوچکی ہے/ فائل فوٹو

آئندہ ماہ اگست میں عوام پر پیٹرول بم گرائے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یکم اگست 2022 سے عوام کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10سے 17روپے فی لیٹر تک کے اضافے کا سامنا ہو سکتا ہے تاہم اضافے کا تخمینہ اوپر کی جانب صرف اس وجہ سے لگایا گیا ہے کہ شرح مبادلہ ڈانوا ڈول ہوچکی ہے۔

صنعتی ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16سے 17روپے تک اضافے کا تخمینہ پیٹرولیم لیوی کو شامل کیے بغیر لگایا گیا ہے۔

اگر حکومت پیٹرول پر 5 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بڑھاتی ہے تو پھر موگاس کی قیمت 15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23روپے فی لیٹر متوقع ہے۔