Time 28 جولائی ، 2022
کاروبار

ای سی سی اجلاس: سستی گندم، پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن سمیت اہم فیصلوں کی منظوری

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی— فوٹو: فائل
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری دی گئی— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں گندم درآمد کرنے کیلئے سب سے کم بولی والے ٹینڈر کی منظوری  دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق گندم کی خریداری کیلئے روسی حکام کے ساتھ بات چیت کی گئی تھی۔

اجلاس میں فاطمہ فرٹیلائزر  پلانٹس کو مقامی گیس پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کمیٹی کی کھاد کیلئے متعلقہ وزارتوں کو گیس کی قیمت کا تعین کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

گاڑیوں، موبائل فونز اور ہوم اپلائنسز کے سوا درآمدی سامان پر عائد پابندی ہٹا دی گئی  جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کیلئے ڈیلرز کے مارجن کی نظرثانی تجویز کی منظوری بھی دے دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کا مارجن بڑھا کر 7 روپے تک کر دیا گیا ہے۔ ڈیلرز نے مارجن نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دی تھی۔

مزید خبریں :