LIVE

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر سے زائد کی کمی

ویب ڈیسک
August 01, 2022
 

برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3.77 ڈالر یعنی 3.6 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 100.20 ڈالر ہوگئی— فوٹو: فائل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیر کو برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 3.77 ڈالر یعنی 3.6 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت 100.20 ڈالر ہوگئی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 4.59 ڈالر یعنی 4.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد امریکی خام تیل 94.03 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوا۔