کاروبار
31 جولائی ، 2022

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ اور پیٹرول 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کم کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری — فوٹو: فائل
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ اور پیٹرول 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کم کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری — فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد  نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM