LIVE

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

ارفع فیروز
August 01, 2022
 

فوٹو:کے پی ایل

کشمیر پریمیئر لیگ( کے پی ایل) کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

کشمیرپریمیئرلیگ کی انتظامیہ کے مطابق کے پی ایل کا دوسرا ایڈیشن 13 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں سات ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جن کے درمیان کل 25 میچز کھیلے جائیں گے۔ 

 لیگ کی میزبانی مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کرے گاجہاں ہر دن دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے،پہلا گروپ میچ دوپہر 2 بجے جبکہ دوسرا گروپ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

24 اگست کو کوالیفائر دوپہر 2 بجے جبکہ الیمینیٹر ون شام 7 بجے  کھیلا جائے گا جبکہ الیمینیٹر ٹو 25 اگست کو شام 7 بجے شروع ہوگا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل 26 اگست کوشام  7:30 بجے شروع ہوگا۔