LIVE

کامن ویلتھ گیمز: پاکستانی باکسرمہرین بلوچ کو سری لنکن حریف سے شکست

ویب ڈیسک
August 03, 2022
 

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرمہرین بلوچ سری لنکن باکسر سے شکست کھاگئیں۔

جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے مہرین بلوچ نے کہاکہ ہارنے کا افسوس ضرور مگر یہ خوشی ہے کہ تین راؤنڈز مقابلہ کیا جس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔

انہوں نے کہا کہ  اگلی بار ضرور جیتوں گی، یہی سوچ کر باکسنگ شروع کی کہ کھیل کے بارے میں عوامی تاثر تبدیل کروں۔