LIVE

سندھ میں 5 اگست سے تین دن کیلئے سی این جی بند

ویب ڈیسک
August 03, 2022
 

5 اگست صبح 8 سے 8 اگست صبح 8 تک سی این جی پمپس بند ہوں گے: سوئی سدرن/ فائل فوتو

سوئی سدرن نے سندھ بھر میں گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر میں تین دن کے لیے سی این جی کی سپلائی بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے اعلان کے مطابق  5 اگست صبح 8 سے 8 اگست صبح 8 تک سی این جی پمپس بند ہوں گے۔