LIVE

وفاقی حکومت کے پاس کسی پارٹی کو تحلیل کرنے کا اختیار ہی نہیں: فواد چوہدری

ویب ڈیسک
August 03, 2022
 

عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کردے گی اور فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا: رہنما تحریک انصاف— فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 84 سیٹوں والے کہہ رہےہیں 155 سیٹیں لینے والی پارٹی پر پابندی لگا دیں گے، وفاقی حکومت کے پاس کسی پارٹی کو تحلیل کرنے کا اختیار ہی نہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کردے گی اور فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر پھر تنقید کرتے ہوئے انہیں پی ڈی ایم کا آلہ کار قرار دے دیا۔

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا کہ اس نے وزیر قانون کی ہدایت پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ بدلا۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس حکومت کو  بھیجنے کی بات بعد میں فیصلے میں شامل کی گئی، فیصلے میں سقم کے پہاڑ ہیں۔