LIVE

ویڈیو: شاہ حسین شاہ کانسی کے تمغے سے خوش نہیں: والد حسین شاہ

عتیق الرحمٰن
August 04, 2022
 

پاکستان کے لیے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے باکسر  حسین شاہ کے صاحبزادے شاہ حسین شاہ نے کامن ویلتھ گیمز  میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے جس پر سابق قومی ایتھلیٹ نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سابق پاکستانی باکسر حسین شاہ نے کہاکہ بغیر کسی کوچ کے شاہ حسین شاہ نے محنت کی اور اس کی یہ محنت رنگ لائی۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ جس طرح میں نے اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اسی طرح میرے بیٹے نے بھی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا ہی تمغہ جیتا ہے۔

حسین شاہ نے کہا کہ بیٹا شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوش نہیں ہے کیونکہ اس نے سونے کا تمغہ جیتنے کی تیاری کر رکھی تھی۔

انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شاہ حسین شاہ اسلامک گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان لائے گا۔