LIVE

رنویر کے برہنہ فوٹو شوٹ پر عامر خان نے کیا ردعمل دیا؟

ویب ڈیسک
August 04, 2022
 

 جی ہاں! میں نے وہ تصاویر دیکھیں، میرے خیال میں رنویر کی باڈی کافی اچھی ہے: عامر خان—فوٹو: فائل

بالی وڈ سپر اسٹار  عامر خان نے بھی اداکار  رنویر سنگھ کے عریاں فوٹو شوٹ پر ردعمل دیا ہے۔

گزشتہ دنوں رنویر سنگھ نے ایک میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا جس نے بھارت میں تنازع کھڑا کر دیا ہے تاہم کچھ اداکار اور اداکارائیں رنویر سنگھ کی حمایت میں بھی سامنے آئے ہیں۔

اب عامر خان سے پروگرام کافی ود کرن میں رنویر سنگھ کے فوٹو شوٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔

میزبان کرن جوہر نے سوال کیا کہ 'کیا آپ نے رنویر کی وائرل تصاویر دیکھی ہیں؟'

جواب میں عامر خان کا کہنا تھا کہ 'جی ہاں! میں نے وہ تصاویر دیکھیں، میرے خیال میں رنویر کی باڈی کافی اچھی ہے'۔

عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ 'تصاویر دیکھ کر میں نے یہ ہی سوچا تھا کہ رنویر کی جانب سے کافی بولڈ قدم اٹھایا گیا ہے'۔