LIVE

شاہین کا ہونے والے سسر کے ساتھ ورک آؤٹ، تصویر وائرل

ویب ڈیسک
August 04, 2022
 

ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستان ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی اپنے ہونے والے سسر  کے ساتھ ورک آؤٹ کی  تصویر وائرل ہوگئی۔

ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ہونے والے سسر اور سابق اسٹار  آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ’ اصل ورک آؤٹ تب شروع ہوتا ہے جب آپ جم میں لالہ کے ساتھ ہوں‘، شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ بھی کیا۔


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دونوں اسٹارز کو جم کے کپڑوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی شاہین اور  شاہد آفریدی کی ایک ساتھ کی جانے والی کئی سرگرمیوں کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔