LIVE

چینی فوجی مشقوں پر تائیوانی صدارتی دفتر کا رد عمل

ویب ڈیسک
August 04, 2022
 

تائیوانی صدارتی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا — فوٹو: فائل 

چین کی تائیوان کے اطراف فضائی اور بحری فوجی مشقوں پر تائیوانی صدارتی دفتر کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

تائیوانی صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تائیوان اپنی سرزمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹے گا، چین کی جانب سےبڑھتے فوجی خطرات پر تائیوان اپنی سرزمین کا دفاع کرے گا۔

صدارتی دفتر کے بیان کے مطابق تائیوان کےاطراف چین کی فوجی مشقیں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی میں رکاوٹ ہیں، چینی فوجی مشقوں سےعالمی تجارت کے معمول کے بہاؤ کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔