LIVE

آرمی چیف کا آئی ایم ایف پروگرام کے سلسلے میں سعودی اور اماراتی حکام سے رابطہ

ویب ڈیسک
August 05, 2022
 

آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے گفتگو میں آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آرمی چیف کے رابطے کے نتیجے میں پاکستان کے لیے جلد اچھی خبر متوقع ہے۔

چند روز قبل آرمی چیف نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا تھا اور  جلد قرض کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست  کی تھی۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھرپیرز ریز نے کہا تھا کہ پاکستان نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزہ کی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 24 اگست کو متوقع ہے جس میں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کب ہوا؟

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے لیے معاہدہ 14 جولائی کو طے پایا تھا جس کے اعلامیے میں آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ ای ایف ایف کے تحت ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا۔

وزیر  خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹر کے ذریعے آئی ایم ایف سے معاہدے کا اعلان کیا اور اس معاہدے کو شیئر کیا تھا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے اہم نکات