LIVE

محبت میں گرفتار روسی دو شیزہ پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کر لی

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

محمد علی یوسفی اور روس کی پیلیناکی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا__فوٹو: اسکرین گریب

گزشتہ کچھ عرصے میں کئی غیر  ملکی خواتین پاکستانی مردوں سے شادی کے لیے اپنے وطن کو خیرباد کہہ کر  یہاں چلی آئیں جن کی کہانیاں سوشل میڈیا پر  مقبول ہوئیں۔

حال ہی میں ایک روسی لڑکی بھی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے ملک کو چھوڑ کر پاکستان چلی آئی اور اس نے اسلام قبول کرکے شادی بھی کر لی۔

گوجرانوالا کے محمد علی یوسفی اور  روس کی پیلیناکی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جہاں دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران محمد علی یوسفی نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک مقیم تھا جب ہماری دوستی پروان چڑھی، میسجز  پر ہی پیلینا نے کہا کہ مجھے آپ کا مزاج اور خواتین سے عزت سے بات کرنے کا انداز بے حد پسند ہے۔

علی یوسفی کے مطابق ہماری دوستی اتنی گہری ہوگئی کہ ہم نے شادی کا سوچا، پیلینا کا تعلق کسی مذہب سے نہیں اسی لیے انہوں نے  اسلام قبول کر لیا جس کے بعد ہماری شادی ہوگئی اور  پیلینا روس چھوڑ کر گوجرانوالا چلی آئی۔

پیلینا نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں روٹی اور  پراٹھا بہت اچھا بنانا آتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات بھی پسند ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں پاکستانی کلچر بہت پسند ہے، وہ پہلے ہی روسی طور طریقوں کو پسند نہیں کرتی تھیں۔

تصاویر دیکھیں:

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ