LIVE

غیر ملکی یونیورسٹی کی 7 لاکھ روپے فیس جمع کرانے جانے والا نوجوان لُٹ گیا

ویب ڈیسک
August 06, 2022
 

پولیس کے مطابق ڈاکو ضروری کاغذات اور یونیورسٹی کی دستاویزات بھی ساتھ لے گئے— فوٹو: فائل

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے ایک نوجوان سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے، نوجوان غیر ملکی یونیورسٹی میں داخلے کی فیس جمع کرانے جارہا تھا۔

 پولیس کے مطابق ٹاؤن شپ میں نوجوان سے 7 لاکھ روپے لوٹنے والے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق اس نے لندن کی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے فیس جمع کروانا تھی، ڈاکوؤں نے واردات کے دوران ہوائی فائرنگ بھی کی۔

پولیس کے مطابق ڈاکو ضروری کاغذات اور یونیورسٹی کی دستاویزات بھی ساتھ لے گئے۔